ہومکامرسڈالر پھر بے لگام ہوگیا ،قیمت میں بڑا اضافہ

ڈالر پھر بے لگام ہوگیا ،قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(سب نیوز)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل12ویں روز اضافہ ہوگیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔قیمت میں اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 295 روپے 05 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف 2 روز میں اوپن اور انٹر بنک میں ڈالر 7.17 روپے مہنگا ہوا ہے۔گزشتہ روز بھی انٹربنک میں ڈالر 3.42 روپے مہنگا ہو کر 294 روپے93 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 303 روپے پرجا پہنچا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ معاہدے کے بعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 19 اوراوپن میں 23 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ڈالر مارکیٹ بیسڈ کرنے اور درآمدات کھولنے کی آئی ایم ایف شرائط ڈالر مہنگا ہونے کی اہم وجوہات قرار دی گئیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔