ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کی آخری حکومت جانیکی بڑی وجہ راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہ دینا تھی: شاہد خاقان

نواز شریف کی آخری حکومت جانیکی بڑی وجہ راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہ دینا تھی: شاہد خاقان

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہیکہ نواز شریف کی آخری حکومت جانیکی بڑی وجہ اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہ دینا تھی۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا کہ ہماری جانب سے راحیل شریف سے ایکسٹینشن اور بہت سے وعدے کیے گئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی کے مطابق نواز شریف ایکسٹینشن نہ دینے کے معاملے پر بالکل کلیئر تھے تاہم جب وعدے پورے نہ ہوئے توخرابی شروع ہوگئی، ڈان لیک بھی آگیا اور پانامہ لیک بھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔