پشاور:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں ضلع پشاور، مردان اور مالاکنڈ ریجن کے پولیس افسروں وجوانوں کو ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں، دہشت گردوں اور اغواکاروں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کے ابابیل سکواڈ نے تھانہ چمکنی کی حدود میں کاروائی کے دوران قتل میں ملوث ملزم کو بمعہ اسلحہ گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ ، چیک پوسٹوں پر حملوں اور شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے وال چاکنگ میں ملوث کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پشاور پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے تھے ۔اسی طرح آپردیر تھانہ واڑی میں پولیس نے سائنسی خطوط پرتفیش کرکے کال ڈیٹاریکارڈ اور سلولرزفورنزک کی معلومات کی روشنی میں مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا کے اغوامیں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
جبکہ مردان پولیس کو کئی ایک مقدمات میں مطلوب ملزم جس کی سر کی قیمت 5ملین روپے مقرر تھی، پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا ۔اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کی پولیس فٹ بال ٹیم نے حال ہی میں کوئٹہ میں منعقدہ 34 ویں قومی کھیلوں برائے 2023 میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹ بال کا فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا آئی جی پی نے انعام وصول کرنے والے پولیس افسروں و جوانوں کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور ڈیوٹی سے لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورس کا نام روشن کرنے والے جوانوں کی کار کردگی پولیس تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ صوبے میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اغواکاروں کے خلاف پولیس کو مسلسل نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں اور اچھی پولیسنگ سے ان جرائم میں نمایاں کمی بھی آئی ہے۔ آئی جی پی نے قومی کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خیبر پختونخوا پولیس کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
اس موقع پر آئی جی پی نے جن افسروں و جوانوں اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ ان میں پشاور کے ایس پی صدر ملک حبیب خان، ایچ سی سجاد، ایف سی رفعت اللہ، ایف سی سید نواب، ایف سی عثمان ایف سی عادل زادہ، ایف سی منتظر، ایف سی حارث تھانہ چمکنی، ایف سی ضیااللہ تھانہ چمکنی، ایف سی اسماعیل تھانہ چمکنی، ایف سی طارق کمال تھانہ چمکنی، سی ٹی او پشاورکے ڈی ایس پی ظہور الرحمان،ڈی ایس پی مختیار اللہ خان ،سب انسپکٹر حفیظ الرحمان، سب انسپکٹر نثار احمد،سب انسپکٹر شوکت علی،اے ایس آئی محمد سعید، ایچ سی محمد رفیق، مردان پولیس کے محمد انعام جان، سب انسپکٹر عبدالسلام، ایچ سی امین خان،ایل ایچ سی امداد، ایف سی ظہیر الرحمان اور مالاکنڈپولیس کے اے ایس آئی تاج محمد، IHC ضیااللہ، ایف سی اشفاق اور خیبر پختونوخوا پولیس سپورٹس کے منیجر نعیم گل، اسسٹنٹ کوچ اختر حسین کبیر خان، یوسف علی، اظہر الدین اور امیر حمزہشاملتھے۔#
