اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کا معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فارنزک کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہوئی تھیں جس دوران بشریٰ بی بی سے دو آڈیو لیکس سے متعلق سوالات کیے گئے۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے آڈیوز سنوائیں، سننے کے بعد بشریٰ بی بی نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق دونوں آڈیوز کی فارنزک رپورٹس کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، پولیس تفتیشی ٹیم نے 25سوال تیار کیے، 23 سوال بشریٰ بی بی سے پوچھے گئے جن میں سے زیادہ تر توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے۔
بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کا الزام رد کیا اور ان کا کہنا تھا رسیدیں کہاں سےآئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے، توشہ خانہ گھڑی سے متعلق چلنے والی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔
ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کا معاملہ، بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فارنزک کرانے کا فیصلہ
توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کا معاملہ، بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فارنزک کرانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
