ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے پنجاب کی بیورو کریسی میں ہلچل ،183افسران کو ہٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے پنجاب کی بیورو کریسی میں ہلچل ،183افسران کو ہٹانے کا حکم

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے پنجاب کی بیورو کریسی میں ہلچل مچ گئی،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں تعینات جونئیر افسران کو سینئرپوسٹوں پر تعینات کرنے کے کیس میں فیصلہ جاری کر دیا،پنجاب بھر میں تعینات او پی ایس افسران کو ایک ماہ کے اندر عہدوں سے ہٹایا جائے۔فیصلے کے مطابق آئندہ کسی سرکاری افسر کو او پی ایس تعینات نہیں کیا جا سکے گا ۔ فیصلے کے متن کے مطابق پنجاب میں سینئرپوسٹوں پر جو نیئر افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔لاہور کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد اضلاع میں جونیئر افسران کو سینئرعہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔پنجاب کے متعدد کمشنرز جونیئرہونے کے باوجود سینئرعہدوں پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔متعدد صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جونیئر ہونے کے باوجود سینئر عہدوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں تعینات 183 جونیر افسران کو سینئر عہدوں سے ہٹانیکاحکم دیدیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔