ہومپاکستانہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے،شیخ رشید احمد

ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن دنیا بھر کر مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں،یکم مئی ان کی محنت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مزدور کی عزت نفس کی بحالی اوراجرت کی بروقت ادائیگی ہی اصل نیکی ہے۔ ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے،پاکستان کا مزدور اور محنت کش خوش ہے تو ملک خوشحال ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔