ہومپاکستانحکومت نے احساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کو فوری امداد دے کر مدد کی،صدر مملکت

حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کو فوری امداد دے کر مدد کی،صدر مملکت

اسلا م آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، آج ہم مزدوروں کی بہادری اور محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت پاکستان مزدوروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح واقف ہے ، صدر مملکت نے کہا کہ حکومت مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کو فوری امداد دے کر مدد کی،انہوں نے کہا کہ لیبر قوانین کے قیام سے پہلے اسلام نے مزدوروں کے حقوق اور وقار کو حرمت دی ، حضور ۖکی زندگی میں مزدور کے وقار اور حقوق کے احترام کی متعدد مثالیں ملتی ہیں، مزدور اور آجر پیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں ، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مزدور اور آجر کا تعاون ناگزیر ہے، مزدور اور آجر پاکستان کو تعاون اور ترقی کی علامت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔