اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کے احکامات کی روشنی میں سینئر افسران کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے آگاہی فراہم کرنے میں مصروف
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کا سینئر افسران کے ہمراہ جناح سپر مارکیٹ کا دورہ، دورے کا مقصد کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ تاجر کمیونٹی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کریں، ایس او پی پر عملدرآمد سے ہی اس موذی وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ۔ایس ایس پی نے شہریوں کو ماسک بھی پہنائے۔
