ہومبریکنگ نیوزشاہ محمود پی ٹی آئی کیلئے کام نہ کر نے کا معاہدہ کرکے باہر آئے ہیں: راجہ ریاض

شاہ محمود پی ٹی آئی کیلئے کام نہ کر نے کا معاہدہ کرکے باہر آئے ہیں: راجہ ریاض

اسلام آباد:سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے دعوی کیا ہیکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی معاہدے کے تحت باہر ہیں، ان کا معاہدہ یہی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لیے کام نہیں کریں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے، الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی یا نہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔شاہ محمود قریشی کی تنقید پرکہا کہ قریشی صاحب پی ٹی آئی کے لیے کام نہ کرنیکا معاہدہ کرکے باہر آئے ہیں، کچھ کہنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں۔

میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔اندر کی کہانی بتاتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور شاہد خاقان کے نام بطور نگران وزیراعظم زیر غور ہی نہیں آئے، وزیراعظم سے طے ہوا تھا کہ جب تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہوتا، سامنے نہیں لایا جائیگا، میں نیجو وعدہ کیا تھا پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ معاشی ماہرین کے نام نگران کابینہ میں ہوں، نگران وزیر خزانہ کوئی نہ کوئی معاشی ماہر ہی ہوں گے، میرا خیال ہے کہ نگران وزیرخزانہ ٹیکنوکریٹ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔