ہومبریکنگ نیوزصدر نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی

صدر نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزائوں میں کمی کی منظوری دی۔سزائوں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا۔ سزائوں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔مالی جرائم اورقومی خزانے کونقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔

سزئواں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر ہوگا جو اپنی ایک تہائی قیدکاٹ چکے جبکہ سزاں میں کمی کا اطلاق 60 سال سے زائد عمر کی ان خواتین قیدی پر بھی ہوگا جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں۔ 18 سال سیکم عمرافرادجواپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکیہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔