ہوماسلام آبادپاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، احسن بختاوری

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، احسن بختاوری

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان کا 76واں جشن آزادی منانے کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرچم کشائی کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر جشن آزادی کی خوشی میں ایک کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا تھا لہذا تاجر برادری سمیت قوم کے ہر فرد کو پاکستان کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپناکردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی 76سالا تاریخ میں پاکستان کو کئی نشیب و فراز کا سامنا رہا ہے اور ملک کی معیشت اس وقت بھی شدید مشکلات سے دوچار ہ

ے۔اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں اتحاد، ایما اور نظم وضبط کو اپنا کر پاکستان کو دنیا کی ایک عظیم قوم بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بنانے کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہا کہ کاروبار کیلئے مزید سازگار ماحول پیدا کر کے ہی پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے اور عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈ ان پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے اور برآمدات کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہیے۔چیمبر کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ پاکستان کے پاس بے شمار قدرتی وسائل موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، کاروبار اور برآمدات کو بہتر فروغ دے کر ہی معیشت کو موجودہ مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ معیشت کو بہتر کرنے کی کوششوں میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی تا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنایا جا سکے۔چیمبر کے گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو حصول پاکستان کی جدوجہد سے پوری طرح باخبر رکھنا چاہیے تا کہ ان کو اندازہ ہو کہ پاکستان کتنی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر پاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔