ہومبریکنگ نیوزنگران وزیر اعظم کا انتخاب،انوار الحق کاکڑ کے نام پر پی پی حیران

نگران وزیر اعظم کا انتخاب،انوار الحق کاکڑ کے نام پر پی پی حیران

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آنے پر حیران ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔نگراں وزیراعظم کے حوالے سے خورشید احمد شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے کمیٹی کے ساتھ ملکر پانچ نام دیے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک ، خیبرپختونخوا سے افضل خان کا نام دیا۔انوار الحق کاکڑ کا نام بطور نگراں وزیراعظم سامنے آنے سے متعلق انھوں نے مزید کہا کہ جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں، جب نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرف نہیں تھی، ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔انھوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ اگر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔