ہومپاکستانانڈونیشین سفیر کی نیول چیف سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

انڈونیشین سفیر کی نیول چیف سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر آدم ملاورمان توگیو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انڈونیشین سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جمعہ کو انڈونیشین سفیر نے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔