کیپ ٹاؤن ،جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بیورن فورٹئین نے اہلیہ کے ہمراہ رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرلیا ۔تفصیلا ت کے مطابق جنوبی افریقہ کے کرکٹر بیورن فورٹئین نے اپنا اسلامی نام عماد رکھا ہے۔ پروٹیز اسپنر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بیورن فورٹئن اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔جسے بعد ازاں بیورن اور ان کی اہلیہ مشکی ایسن نے بھی شیئر کیا۔26 سالہ کرکٹر بیورن فورٹئن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقہ ٹیم کیلئے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ کرکٹر نے پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی کی ۔یاد رہے کہ بیجون جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنھوں نے اسلام قبول کیا ہے، اس سے قبل فاسٹ بولر پارنیل بھی 2011 میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بیورن فورٹئین نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
