ہومٹاپ سٹوریپیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنےکی تجویز دی تھی، حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی 8 اگست کی تجویز دی ہے۔قومی اسمبلی توڑنےکے لیے 9 اور 10 اگست پر بھی غور کیا گیا تھا۔
قانونی ماہرین کے مطابق سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی۔
خیال رہےکہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے۔
13 جولائی کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے اگست 2023 میں معاملات نگران حکومت کے حوالے کرنےکا اعلان کیا تھا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 12 اگست 2023 کو ہم معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے۔
گزشتہ دنوں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا تھا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے بجائے ان کو مدت پوری کرنے دینی چاہیے۔
نیر بخاری کا کہنا تھا مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں ختم کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائےگا، ملک میں عام انتخابات 12 اکتوبر تک ہوجانے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔