ہومپاکستانبلاول بھٹو کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید نہ کریں، یاسمین راشد

بلاول بھٹو کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید نہ کریں، یاسمین راشد

لاہور، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید مناسب نہیں، جو ویکسین سندھ کودی گئی تھی وہ تو ابھی تک استعمال نہیں ہوئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونامثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 56 نئے کیسز رپورٹ اور 67 افرادکورونا سے جاں بحق ہوئے، صرف لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصدہے، فیصل آبادمیں27 راولپنڈی میں بھی کیسز 10 فیصد بڑھ گئے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہورمیں28اموات ہوئیں،وزیرصحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، کمرشل سرگرمیاں شام 6بجیکیبعدبندہوں گی، ریسٹورنٹس پراِن ڈورڈائننگ بند ہوگی، ایمرجنسی آپریشن کے علاوہ دیگر سرجریز پر پابندی لگادی گئی ہے، لاہورمیں 15 اور راولپنڈی کے 10 مقامات پر لاک ڈائون کردیا گیا ہے،8 فیصد سے زیادہ شرح والے تمام اضلاع میں پابندیاں لگانے لگے ہیں، اگر لوگ احتیاط نہیں کریںگے ، توپھرمکمل لاک ڈائون کرسکتے ہیں،یاسمین راشد نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضوں کیلئے 2 ہزار 310 بیڈ دیے ہیں، صوبے میں 2 ہفتے کے دوران200وینٹی لیٹر بڑھائے گئے ہیں، لاہور کے پبلک سیکٹر اسپتالوں میں50وینٹی لیٹر موجود ہیں اور آج مزید 23 نئے وینٹی لیٹر لگائے جا رہے ہیں، گوجرانوالہ میں88 فیصد، لاہور میں 89 فیصد اور راولپنڈی میں 38 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، پنجاب میں اس وقت آکسیجن فراہمی کی صورتحال بہتر ہے، پھر بھی سیکرٹری صنعت سے کہا ہے کہ صنعتوں کو آکسیجن کی سپلائی نسبتا کم کریں اور بچنے والی آکسیجن اسپتالوں کو فراہم کریں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ویکسنیشن سب سے زیادہ ہورہی ہے، 1600 افراد کو گھر جاکر ویکسنیشن کی، جن کے پاس سواری نہیں ان کو ویکسین سینٹر لانے کے لئے بسیں چلا رہے ہیں، اوسطا 23 ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جارہی ہے، صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 34ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، ایک ہفتے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگا دی جائیگی، لاہور میں مزید ویکسی نیشن سینٹر بنائے جارہے ہیں، عوام ہیلپ لائن نمبر 1033 پر کال کریں ، آپ کو گائیڈ کریں گے کہ کون سے اسپتال جانا ہے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے بیان پرافسوس ہوا، بلاول بھٹو آپ کی حکومت خود مختار تھی آپ ویکسین خرید سکتے تھے لیکن پھر بھی این سی اوسی کی پہلی میٹنگ میں سب سے زیادہ اسٹاک سندھ کو دیا گیا، اور بلاول صاحب جو ویکسین سندھ کو دی گئی تھی وہ تو ابھی تک بھی استعمال نہیں ہوئی، وہ ویکسین اسٹاک اب بھی پڑا ہوا ہے، کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید مناسب نہیں، جب آپ تنقید کرتے ہیں تو اس پر دکھ ہوتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔