اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی اورشہریوں کی معلومات میں اضافے کیلئے اہم شاہراہوں اورایونیوز پر جدید طرز کے روشن معلوماتی،تاریخی اور گائیڈ میپ بورڈ آویزاں کرنے کافیصلہ کیا تھا۔پہلے مرحلہ پر ایف سیون اور ایف ایٹ،ایف ٹین ،آئی ایٹ،جی سکس،اور ایف سکس میں بورڈ آویزاں کردئے گئے ۔بعد ازاں معلوماتی بورڈز کا دائرہ کا پورے شہر تک بڑھا دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی اور شہریوں کوجدید سہولیات کی فراہمی کیلئے تیزی سے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ نے شہر بھر کی مرکزی اور اہم شاہراہوں، ایونیوز اور معروف ہستیوں کے ناموں نے موصوم شاہراہوں پر جدید طرزکے معلوماتی اور تاریخی بورڈز آویزاں کررہی ہے۔ جس کے تحت ایف سکس،ایف سیون،ایف ایٹ،ایف ٹین،آئی ایٹ،جی سکس میں آویزاں کر دیئے گئے ہیں ، بورڈز سے مسافروں اور شہریوں کو نہ صرف یہ علم ہوسکے گا کہ وہ اس وقت کہاں کھڑا ہے بلکہ یہ بورڈ ان کو پورے سیکٹر کی مکمل معلومات بھی فراہم کرے گا۔ یہ معلوماتی بورڈز سیکٹر ایف سکس،ایف سیون اور ایف ایٹ،ایف ٹین،جی ایٹ جی سکس میں آویزاں کر دیئے گئے ہیں ۔جبکہ اس کے بعد شہر کے دیگر سیکٹرز اور اہم شاہراہوں پربھی دوسرے مرحلے میں معلومات اور تاریخ پر مبنی جدید بورڈ آویزاں کیے جائیں گے۔دوسری جانب اہم اور معروف ہستیوں کے ناموں پر رکھی گئی شا ہراہوں ابن سینا روڈ،ناظم الدین روڈ،فیض احمد فیض روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پربھی ان شاہراہوں کے ناموں سے موسوم کرنے کے حوالے سے تاریخی معلومات درج کی جائیں گی۔
سی ڈی اے ، شہریوں کی معلومات میں اضافے کیلئے ایونیوز پرگائیڈ میپ بورڈ آویزاں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
