راولپنڈی،رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کے انکشاف کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بعض نجی ہاسنگ سوسائٹیز کے حق میں دوبارہ حد بندی اور منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو منصوبے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بااثر سیاستدانوں اورمفاد پرست گروپس کے کہنے پر نجی ہاسنگ سوسائٹیز کو فائدہ دینیکے لیے حدبندی تبدیل کردی گئی ہے، 85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ تقریبا 40 ارب روپے تھا، تاہم وزیراعظم کو منصوبے کے تخمینے میں 25 ارب روپے کا اضافے کی اطلاعات ملیں، جس پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ کن وجوہات اور کس کیکہنے پر اصل منصوبہ تبدیل کیا گیا، اور بتایا جائے کہ منصوبے میں تبدیلی سے کس کس کو فائدہ پہنچا، ماسٹر پلان میں غیر قانونی تبدیلی میں ملوث اہلکاروں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔
