Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا 2 نکاتی ہے، ایجنڈے کے مطابق سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی تحریک پیش کریں گے جس پر اراکین بحث میں حصہ لیں گے، تحریک پر بحث کے خاتمہ پر مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔