خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران دہشت گرد ی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق جنوری میں دہشت گردی کے 49 واقعات رونما ہوئے گذشتہ سال 33 واقعات ہوئے تھے،
فروری میں دہشت گردی کے 50، گذشتہ سال 24 واقعات ہوئےتھے،
مارچ میں گذشتہ سال کی طرح دہشت گردی کے 34 واقعات ہوئے،
ماہ اپریل میں دہشت گردی کے 42 واقعات رونماہوئے،
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں 4 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 309 کیسیز درج ہوئے،
دہشت گردی کے زیادہ واقعات ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور ریجن میں ریکارڈ کئے گئے۔
سی ٹی ڈی نے درج مقدمات کے تحت 124 افراد گرفتار کئے،
چار ماہ میں انٹیلیجنس بیسڈ 711 آپریشنز میں 81 دہشت گردوں سمیت 158 افراد گرفتار،
رپورٹ کے مطابق دہشت گردحملوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے متعدد کمانڈر بھی مقابلے میں مارے گئے،
انکاونٹر میں 71 خطرناک دہشت گرد بھی شامل جن کی سروں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی،
سی ٹی ڈی نے 150 دستی بم،47 کلوگرام بارود،ایک خودکش جیکٹ سمیت سینکڑوں کارتوس برآمد کئے ،




