ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

اسلام آباد(سب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی دو سالہ توسیع 30 جون کو ختم ہو گئی تھی، وزارت داخلہ نے 6 ماہ کی توسیع کی تجویز دے دی ہے۔ ایچ ای سی ترمیمی بل، اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، قومی سپورٹس کی 5 سالہ پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔