ہومٹاپ سٹوریچین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا: وزیراعظم

چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور دیگر دوست ممالک نے بھی پاکستان کو مشکل صورت حال سے دوچار ہونے سے بچایا۔

پاکستان اور  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے مختصر مدت کے معاہدے کے بعد وزیراعظم شہباز  شریف کا گورنر ہاؤس پنجاب میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال کی وجہ کو جاننا بہت ضروری ہے، 2018 تک پاکستان ترقی کر رہا تھا لیکن پھر بدترین دھاندلی کے ذریعے عمران نیازی کو مسلط کیا گیا، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اس کی دھجیاں بکھیر دیں، پی ٹی آئی دور میں گندم اور چینی پہلے ایکسپورٹ کی گئی اور پھر امپورٹ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کئی ماہ سے بات چیت چل رہی تھی، آئی ایم ایف کے ساتھ بڑی سنجیدگی کے ساتھ گفتگو چل رہی تھی، ہم سب سیاسی جماعتوں نے اپنا سرمایہ داؤ پر لگا دیا تاکہ پاکستان ڈیفالٹ نہ ہو

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔