اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا۔
وزیراعظم نے خالد حسین مگسی، خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان کو بھی ٹیلی فون کیا، شہباز شریف نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کو عید کی مبارکباد دی اوران کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو بھی کی اور ساتھ ہی اتحادی جماعتوں کے قائدین کو آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔
