ہومپاکستانپاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے،صدر مملکت

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے،صدر مملکت

اسلام آباد،صدر عارف علوی سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیرلیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر نے ملاقات کی ۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، پاکستان برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تاریخ ، ثقافت ، روایات ، عقیدے اور اقدار کا رشتہ ہے، پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دیںاور دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششیں کریں ، نامزد سفیر دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفودکے تبادلے کے لئے کوششیں کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔