لیبر یونین امان اللہ گروپ پارک ڈویژن کمیٹی کے چیئرمین غلام صغیر ساتھیوں سمیت مزدور یونین میں شامل
سابق ڈپٹی میئر اعظم خان کی رہائش گاہ پر قائدین مزدور یونین کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب
اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ پارک ڈویژن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری غلام صغیر کی قیادت میں سابق ڈپٹی میئر اعظم خان کی طرف سے قائدین سی ڈی اے مزدور یونین کے اعزاز میں افطارڈنر کی تقریب کے موقع پر چوہدری محمد نذیر بری امام،چوہدری غلام سفیر،کامران عالم خانپور ڈیم،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری محمد بشیر،محمد شہزاد،یوسف بھٹی،خالد نذیر،پطرس مسیح لیک ویو پارک،چوہدری غلام شبیر،چوہدری غلام فرید سپورٹس اینڈ کلچر،چوہدری محمد مشتاق،چوہدری عبدالقدیر،چوہدری ناصر ندیم،راجہ آصف خان،چوہدری عبدالرزاق،چوہدری محمد سلیم،چوہدری اظہر محمود،چوہدری ناہید خان،عابد علی،چوہدری طارق محمود،چوہدری واجد محمود،چوہدری ساجد محمود،چوہدری شاہد محمود،چوہدری سجاول محمود بھڈانہ،مستری عبدالقدیر،چوہدری عابد محمود،ملک عامر خان،چوہدری محمد سفیر،غلام حفیظ اور انکے دیگر سینکڑوں ساتھیوں نے چوہدری محمد یسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب میں سابق ڈپٹی میئر اعظم خان،سابق یوسی چیئرمینز ساجد عباسی،راجہ وحید،چوہدری منظور،حفیظ الرحمان ٹیپوسمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین نے کہا کہ حالیہ ریفرنڈم میں چوہدری غلام صغیر،ملک رحمان،علی اصغر مانی بٹ،سرفراز باجوہ اور ان جیسے دیگر مخلص کارکنوں کی مزدور یونین میں شمولیت سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ہماری تنظیم مزدور یونین کی طاقت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے،میں اپنی اور اپنی تنظیم کی طرف سے چوہدری غلام صغیر اور انکے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور محترم اعظم خان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی کاوشوں سے آج ملازمین کی ایک بڑی تعداد ہماری تنظیم کا حصہ بنی،اعظم خان نے آج خان ہاس میں تقریب منعقد کر کے اپنی محبت کا ثبوت دیا اور انکی شخصیت کی یہ خوبی ہے کہ یہ ہمیشہ اپنا دوٹوک موقف رکھتے ہیں اور آج ہماری کامیابی میں انکی آواز بھی شامل ہو چکی ہے،اللہ تعالی کی ذات عزت دینے والی ہے اور میں آج یہ واضح اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری تنظیم کامیابی کی طرف گامزن ہو چکی ہے،سیاست اور اقتدار آنے جانے والی چیزہے ہم نے ہمیشہ محبتوں کے رشتوں کو پروان چڑھایا اور اپنے عمل و کردار سے اس کا ثبوت پیش کیا اور میری درینہ خواہش تھی کہ ان جیسے مخلص ورکر ہماری تنظیم کا حصہ ہو،اللہ تعالی نے مجھے نئی زندگی دی اور آپ سب لوگ ادارے کے حالات سے آگاہ ہیں سی ڈی اے جیسا قومی ادارہ جو اسلام آباد میں ایک اہم مقام رکھتا تھا آج نا اہل ٹولے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ابتری کا شکار ہے،سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز،مسٹررول اٹھارہ سو سے زائد ملازمین کو طویل جدوجہد کے بعد ریگولر کروایا اور اس وقت بھی سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز،مسٹررول اور کنٹریکٹ ملازمین جنہوں نے طویل عدالتی جدوجہد کی اور اب تک اپنے حق سے محروم ہیں سی ڈی اے مزدور یونین انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے سی ڈی اے مزدور یونین کے انتظامیہ کے ساتھ معاہدے موجود ہیں جن کی روشنی میں ہم ان ڈیلی ویجز،مسٹررول اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کروانے میں اپنا کرداراداکریں گے اور میں بہت جلد چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران سے اس حوالے سے نہ صرف ملاقات کروں گا بلکہ انوائرمنٹ اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ جو سی ڈی اے کے اہم شعبے ہیں جو اسلام آباد کی خوبصورتی کو قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے حوالے سے بھی اپنا کرداراداکروں گا۔
مزدور یونین کی طاقت میں ملازمین کی شمولیت سے روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، چوہدری محمد یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
