ہومپاکستانبنوں میں مدرسے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

بنوں میں مدرسے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں نالہ کا شو پل کے قریب دینی مدرسے کی چھت گرنے سے 3 طالب علم جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنوں شہر سے 25 کلو میٹر دور تحصیل ڈومیل کے علاقہ بنوں لنک روڈ پر نالہ کا شو پل کے پاس دینی مدرسہ عبداللہ بن مسعود کی چھت گرنے سے متعدد طالب علم ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی تعاون سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام کے مطابق ملبہ ہٹاکر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔