ہوماسلام آبادڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی ریٹائرڈملازمین کے اعزاز میں تقریب،پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا

ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی ریٹائرڈملازمین کے اعزاز میں تقریب،پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا

اسلام آباد (آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے آفس کے دو ملازمین میاں محمد (ڈرائیور)اور عابد شاہ(جیرب کش)اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میںپارٹی تحائف کے علاوہ اپنی گاڑی میں خود بٹھا کرپورے پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا۔ اس موقع پر موجودہ ڈی سی آفس کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ آپ نے یہ تاریخ راقم کی ہے اس سے قبل کسی چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو ایسے الوداع نہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین نے مسرت کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمنا اور صحت یابی اور لمبی زندگی کی دعائیں کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔