اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کو نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو طلب کیا ہے،
نیب کی جانب سے عمران خان کو 4 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ ان کو کال اپ نوٹس زمان پارک لاہور اور بنی گالہ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔
نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 4 جولائی کو طلب کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک بار پھر نیب طلبی، بشریٰ بی بی کو بھی پیشی کا نوٹس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
