اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ ان دنوں ن لیگ کے قائد نواز شریف بھی دبئی میں موجود ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔موجودہ سیاسی پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آرہی ہیں جب قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 برس کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔
آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات متوقع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
