ہومپاکستانسابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

خیبر(سب نیوز) پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے خلاف خیبر پختون خوا میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ضلع خیبر میں جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کرایا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پیرنورالحق قادری نے افواج پاکستان، اور اعلی عدلیہ کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے ، انہوں نے شہریوں کو افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے خلاف اکسایا اور فوج مردہ باد کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ نورالحق قادری صاحب حج پر گئے ہوئے ہیں، ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو نکال دیا گیا۔گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ میں نور الحق قادری کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ایف آئی اے نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ نور قادری کا نام نو فلائی لسٹ میں نہیں ہے، یہ باہر سفر کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔