ہومپاکستانحکومت کا پارلیمنٹیرینز کے لیے کل خصوصی حج پرواز کا انتظام

حکومت کا پارلیمنٹیرینز کے لیے کل خصوصی حج پرواز کا انتظام

اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے لیے خصوصی حج فلائٹ کا بندوبست کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہمارے ساتھیوں نے حج پر جانا ہے، کل ایک نے خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا ہے، جو سعودی اتھارٹی کیساتھ طے ہے، ورنہ وہ حج پروازوں کی اجازت نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ اس پرواز سے ہمارے پارلیمنٹیرینز بہن بھائی استفادہ کرسکتے ہیں، ہمارے ساتھی یوم عرفہ کو باآسانی پالیں گے، کل علی الصباح یہ پرواز ہے، ساتھی وہاں حج کے لیے جائیں اور ہمارے لیے دعا کریں، اللہ تعالی پاکستان کو مسائل سے نجات دیں گے اور بہتری کا سفر ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔