ہومبریکنگ نیوزمریم نواز کی ملاقاتیں:ن لیگ بلوچستان میں گرینڈ الیکشن الائنس کیلئے متحرک

مریم نواز کی ملاقاتیں:ن لیگ بلوچستان میں گرینڈ الیکشن الائنس کیلئے متحرک

لاہور(سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف نیہمیشہ بلوچستان کی ترقی کیلئیکام کیاہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔ مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اس موقع پر لیگی نائب صدر نے وفد کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نیمریم نوازکی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس دوران مسلم لیگ(ن)اورنیشنل پارٹی میں سیاسی تعاون بڑھانے پربھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان اور اس کیعوام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں، نوازشریف اورشہبازشریف نیہمیشہ بلوچستان کی ترقی کیلئیکام کیاہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔ دوسری طرف مریم نوازسے پاکستان تحریک انصاف کیناراض رکن قومی اسمبلی افضل ڈھانڈلہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ افضل ڈھانڈلہ نے مسلم لیگ (ن)کی ترقی کے ویژن کوخراج تحسین پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔