ہومبریکنگ نیوزنگران صوبائی وزیر عامرمیر کوایک اور محکمہ تفویض ، نوٹیفکیشن جاری

نگران صوبائی وزیر عامرمیر کوایک اور محکمہ تفویض ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور : نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزیر عامر میر کو ایک اور محکمہ تفویض کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات عامر میر کو صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت بھی دے دی گئی، چیف سیکرٹری نے عامر میر کے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عامر میر اب محکمہ اطلاعات و ثقافت، سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے معاملات بھی دیکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔