ہومشوبزنادر علی نے سنیتا مارشل سے کئے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر معافی مانگ لی

نادر علی نے سنیتا مارشل سے کئے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر معافی مانگ لی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوبر نادر علی نے اداکارہ سنیتا مارشل سے کئے اسلام قبول کرنے سے متعلق سوال پر معافی مانگ لی۔
نادر علی نے سوشل میڈیا پر سنیتا مارشل کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا پوڈکاسٹ کے دوران کسی کا دل دکھانے یا تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔
نادر علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں صرف اداکارہ کے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے حوالے سے جاننے کا تجسس تھا۔ اگر ان کے لفظوں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ مانگتے ہیں۔
نادر کا کہنا تھا کہ مذہب کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم 1 ارب 90 کروڑ مسلمانوں کی خواہش ہے کہ لوگ یقینی طور پر اپنی مرضی سے اسلام قبول کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سنیتا مارشل نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان نے ان سے مذہب سے متعلق انتہائی ذاتی سوالات کئے تھے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر سنیتا مارشل نے کہا کہ نادر علی کو مزید حراساں نہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔