ہومبریکنگ نیوزبرطانیہ میں شرح سود میں بڑا اضافہ، 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ میں شرح سود میں بڑا اضافہ، 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن: بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں یکمشت 50 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے شرح سود کو 4.50 سے فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا ہے جس کے بعد برطانیہ میں شرح سود 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر 2021 کے بعد شرح سود میں یہ مسلسل 13 ویں مرتبہ اضافہ ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے بجائے 8.7 فیصد پر برقرار ر قرضہ لینے اور بچت کرنے والے شرح سود میں تبدیلی سے متاثر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔