ہومبریکنگ نیوزیاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی گئی

یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی گئی

لاہور(سب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر یاسمین راشد کو عدالت کے روبرو پیش کیا، عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ یاسمین راشد کیخلاف شیرپا پل پر سڑک بلاک کرکے انتشار انگیزتقاریر کرنے پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

دوسری جانب عدالت نے گلبرگ کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دن کی توسیع کردی۔جناح ہاس حملہ میں ملوث 180 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے فاضل جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے 147 ملزمان کی ضمانتیں خارج اور 33 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔