ہومپاکستانوزیراعظم نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نوشہرہ،وزیراعظم عمران خان نے جلوزئی نوشہرہ میں ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کیلئے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوشہرہ پہنچ گئے ، وفاقی وزیر مراد سعید اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں پودالگایا اور جلوزئی نوشہرہ میں ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا ، اس موقع پر وزیراعظم کو کم آمدن والے افراد کے لیے ہاوسنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔