اسلام آباد،سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم اختتام پذیرہوگئی جس میں 4کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے-پولیو پروگرام کے مطابق -2 لاکھ 85 ہزار فرنٹ لائن ورکرز نے گھر گھر جا کر مہم کا ہدف حاصل کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہر مہم میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچا وکے قطرے پلوانا لازمی ہے،فرنٹ لائن ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں،فرنٹ لائن ورکرز نے کورونا کی تیسری لہر کے باوجود ہدف کے حصول کو ممکن بنایا۔کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی آ پریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ جنوری 2021 سے پولیو کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے،کامیابی فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے مرہون منت ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ کوروناوبا کے باوجود کامیاب مہمات بڑی کامیابی ہے،والدین، سیکیورٹی فورسز، میڈیا، مذہبی رہنماوں کا مہم کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مزید کہا کہ صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر والدین کی رہنمائی کی گئی،پولیو واٹس ایپ ہیلپ لائن 7776546 0346 پر والدین کو معلومات فراہم کی گئی۔
سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر،فرنٹ لائن ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
