ہومپاکستانکورونا کی تیسری لہر بہت سنگین ہے، احتیاط نہ کی تو بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے،اسد عمر

کورونا کی تیسری لہر بہت سنگین ہے، احتیاط نہ کی تو بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے،اسد عمر

اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بہت سنگین ہے، احتیاط کا یہ آخری موقع ہے ورنہ آئندہ چند روز میں بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے۔بدھ کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی وبا کی تیسری لہر میں وینٹی لیٹرز کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔گزشتہ سال قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اس مرتبہ عمل نہیں ہورہا۔ اس وقت صورتحال بہت سنگین ہے اور بہت سنجیدگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ 600 مریض ہسپتال پہنچ رہے ہیں،4500 سے زائد لوگ آکسیجن پر ہیں، گزشتہ سال جون میں 3400 لوگ آکسیجن پر تھے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی شرح مردان میں 33، پشاور 26، بہاول پور 38 فیصد ہے، کئی شہروں میں ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کا استعمال 80 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔آکسیجن کی سپلائی بھی 90 فیصد بڑھ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ این سی او سی کے اجلاس میں کچھ نئے فیصلے کیے ہیں جمعے سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے۔ یہ آخری موقع ہے ورنہ بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے،اگر انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی تو ہم یہ اقدام نہیں اٹھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔