نوشہرہ (آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے خلاف کچھ کریں تو بھی کہتے ہیں کہ ہم خاص لوگ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر نوشہرہ پہنچے جہاں انہوں نے جلوزئی میں ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہو گا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ کمزور طبقہ کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا، جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا اور بنانا ری پبلک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہوتا ہے لیکن پاکستان میں لوگوں کو قانون کی بالادستی کی سمجھ نہیں آ رہی اور طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں تو کبھی شوگر مافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتی ہے۔ ٹیکس نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ شوگرمافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں ،شوگرمافیا مہنگی چینی بیچ کر منافع کما رہی ہے۔وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ معاشرے کی پہچان امرا کے گھروں سے نہیں ہوتی،غربا کا طرز زندگی معاشرے کی پہچان ہوتا ہے،قانون کی بالادستی کا مطلب طاقتور پر ہاتھ ڈالنا ہے،طاقتور خود کو ہمیشہ قانون سے اوپر رکھتا ہے،شوگرمافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچ رہا ہے، کمزور اور طاقتورکیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیئے ،گھروں کیلئے بینک آسان اقساط پرقرضہ فراہم کریگا، قوم وسائل کی کمی سے غریب نہیں ہوتی ،قانون کی بالادستی نہ ہونے سے ہوتی ہے ،طاقتورقانون کے نیچے نہیں آتااوروہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتاہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چھوٹا طبقہ بھی اپنے گھر کی خواہش رکھتا ہے،سب سے بڑا خوف سر پر چھت نہ ہونے کا ہوتا ہے،کسی حکومت نے غریبوں کیلئے کبھی نہیں سوچا،ہم نے پوری کوشش کی کہ سرکاری زمین پرسستے گھربنیں، ہرگھرپر3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں ،گھر کے قرضے پر صرف 3فیصدسوددینا پڑے گا،ہاوسنگ اسکیم میں دیراس لیے ہوئی کہ بینک قرضے دینے کو تیارنہیں تھا۔
قانون کی بالادستی کا مطلب طاقتور پر ہاتھ ڈالنا ہے،وزیر اعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
