ہومپاکستانعلامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرہ ہوکر اور اسلامی طرز کو اپنا کر ہم موجودہ مسائل پر قابو پا سکتے ہیں،اسد قیصر

علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرہ ہوکر اور اسلامی طرز کو اپنا کر ہم موجودہ مسائل پر قابو پا سکتے ہیں،اسد قیصر

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علامہ اقبال کی 83ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اور انہوں نے مسلمانوں کو اپنے وسائل اور زور بازو پر انحصار کرنے کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرہ ہوکر اور اسلامی طرز کو اپنا کر ہم موجودہ مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عصر حاضر میں مغرب میں اسلام وفوبیہ کا رجحان عروج پر ہے جس سے مسلم امہ کو یکجا ہو کر نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔