اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف فرانس پہنچ گئے، جہاں ان کی نیوگلوبل فنانشل پیکٹ کے حوالے سے 22 اور 23 جون کو پیرس میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
پیرس ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر، اعلی فرانسیسی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے وزیرِ اعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔فرانسیسی صدر ایمانل میکرون کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فرانس کو دورہ کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم اپنے دورہ فرانس کے دوران گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، فرانس کی میزبانی میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔
