اسلام آباد(سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا باقاعدہ پہلااجلاس ہو۔ اجلاس میں آرمی چیف، ،وزرا اعلی، وفاقی وصوبائی وزرا، اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں فریقین نے معیشت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں پربریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرنے یقین دلایا کہ معاشی بحالی کی حکومت کے پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کی پاکستان آرمی بھرپورحمایت کرتی ہے اوراسے پاکستان کی سماجی و معاشی خوش حالی اور اقوام عالم میں اپنا جائزمقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد سمجھتی ہے۔
پاکستانپاک فوج معاشی بحالی کے حکومتی پلان پرعملدرآمد کی بھرپورحمایت کرتی ہے: آرمی چیف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
