ہومبریکنگ نیوزایل این جی کارگوز کی خریداری، پاکستان کو اکتوبر اور دسمبر کیلئے کوئی بولی نہیں ملی

ایل این جی کارگوز کی خریداری، پاکستان کو اکتوبر اور دسمبر کیلئے کوئی بولی نہیں ملی

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کو اکتوبر اور دسمبر میں ایل این جی سپلائی کے لیے کوئی بولی نہیں ملی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کیمطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر اور دسمبر کے لیے 6 ایل این جی کی کارگوز خریداری کے لیے بولیاں طلب کی تھیں جن میں سے تین ایل این جی کارگوز اکتوبر اور تین دسمبر کے لیے درکار تھے، اکتوبرمیں 5 سے 6 اکتوبر، 20 سے 21 اور 31اکتوبرکی سپلائی کیلئے بولیاں طلب کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 دسمبر، 13 تا 14 دسمبر، 24 تا 25 دسمبر سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں، بولیاں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی اور آج ہی اوپن ہونی تھیں۔ذرائع کے مطابق جنوری اور فروری کے لیے بھی 3 اسپاٹ ایل این جی کارگوزکی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ جنوری اور فروری کی ایل این جی سپلائی کی بولیاں جمع کرانیکی آخری تاریخ 14جولائی ہے، اسپاٹ ایل این جی کارگوزکی بولیاں14 جولائی کو ہی کھلنی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 3 سے 4 جنوری اور 28 سے 29 جنوری کی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ 23 سے 24 فروری کے ایل این جی کارگو سپلائی کی بولی بھی طلب کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔