اسلام آباد(سب نیوز )پیپلز پارٹی کے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوئے،حکومتی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کا مطالبہ جوں کا توں ماننے سے انکار کردیا۔ پیپلز پارٹی نے موقف اپنایا کہ حکومت سندھ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کئے ہیں ،وفاقی حکومت بھی سندھ کے سیلاب متاثریں کے لئے 25 ارب روپے بجٹ میں مختص کرے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ن لیگ وفد پیپلز پارٹی وفد کو خاطر خواہ یقین دہانی کرانے میں ناکام رہا۔پیپلز پارٹی وفد آج اپنی قیادت کو مذاکرات کی رپورٹ دے گا۔ ن لیگ کا وفد بھی آج اپنی قیادت کو مذاکرات کی رپورٹ پیش کرے گا۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وزارتی وفود دوبارہ آپس میں رابطہ کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ ختم :ذرائع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
