ہومپاکستانوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات ، تجارت ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات ، تجارت ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

دبئی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی ،اس موقع پر تجارت ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انسانی وسائل کی ترقی،توانائی اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگوہوئی ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ وبین الاقوامی تعاون الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ابوظبی میں استقبال یا اور دونوں برادر ملکوںکے درمیان اشترا ک عمل اور دوطرفہ تعاون و بڑھانے ے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔