لندن ،برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا، بھارت سے آنے والوں کو 10دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور نئے قسم کا وائرس پھیلنے کے بعد برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل کرلیا۔بھارت سے برطانیہ جانیوالوں کو10دن قرنطینہ میں رہناہوگا،برطانیہ میں کوروناکی بھارتی قسم کے103کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔برطانوی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ کوروناکی بھارتی قسم پرویکسین کارآمد نہیں ہے۔دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے دوران صورت حال سنگین تر ہو جانے کے باعث نئی دہلی میں ایک ہفتے کے بہت سخت لاک ڈاون کا اعلان کر دیا ہے۔ کئی یونین ریاستوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہے اور ملکی نظام صحت بھی زبردست دبا کا شکار ہے۔ نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے مطابق بھارتی نظام صحت لمحہ بہ لمہ نازک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور اگر لاک ڈاون نافذ نہ کیا جاتا تو ملک ایک بڑی تباہی کی جانب گامزن ہوتا۔ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تقریبا پونے تین لاکھ نئی انفیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔ پچھلے پانچ دنوں سے اس ملک میں نئی انفیکشنز کی یومیہ تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ بھارتی ریاست ہے۔
برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرد یا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
