ہوماسلام آبادایم سی آئی کی طرف سے عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈیوں کی نیلامی

ایم سی آئی کی طرف سے عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈیوں کی نیلامی

اسلام آباد(سب نیوز)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈیوں کی نیلامی، ڈی ایم اے کی جانب سے نیلامی میں صرف 2 مویشی منڈیوں کی بولی کامیاب ہوسکی، 6 میں 4 مویشی منڈیوں کی نیلامی میں ٹھکیداروں کی عدم دلچسپی کا اظہار،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق آئی 15 مویشی منڈی کی نیلامی 3 کروڑ روپے میں ہوئی، سنگجانی مویشی منڈی کی نیلامی 1 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی، بارہ کہو، سلطانہ فاونڈیشن کی مویشی منڈیوں کی نیلامی میں کسی ٹھیکیدار نے حصہ نہ لیا، روات اور ضیا مسجد مویشی منڈی میں بھی کسی ٹھیکیدار نے دلچسپی ظاہر نہ کی، گزشتہ سال آئی 15 مویشی منڈی 5 کروڑ 19 لاکھ میں نیلام ہوئی تھی، گزشتہ سال سنگجانی مویشی منڈی 16 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی تھی، سنگجانی اور آئی 15 کی مویشی منڈی 55 لاکھ روپے سے شروع ہوئی تھی ، روات، ضیا مسجد، سلطانہ فاونڈیشن، بارہ کہو کی منڈیوں کی بولی 30 لاکھ سے شروع ہوئی، جن منڈیوں کی بولی ناکام ہوئی اس کے بارے میں فیصلہ ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کریں گے، کامیاب بولی والے 2 مقامات پر مویشی منڈیاں 18 جون سے لگائی جائیں گی، مویشی منڈیوں میں بجلی، پانی اور جگہ فراہم کرنا ٹھکیدار کی ذمہ داری ہے، مویشی منڈیوں میں چھوٹے جانور کی فیس 250 اور بڑے جانور کی فیس 500 ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔