ہومبریکنگ نیوزن لیگ انتخابات:شہبازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز ممکنہ امیدوار

ن لیگ انتخابات:شہبازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز ممکنہ امیدوار

اسلام آباد:ملک میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) نے پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتخابات 16 جون بروز جمعہ کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے پارٹی عہدیداروں کے چنا کے لیے انتخابی عمل جمعہ کو سہہ پہر ڈھائی بجے پارٹی سیکرٹریٹ چک شہزاد میں ہوگا۔ نواز شریف بدستور پارٹی قائد کے عہدے پر فائض رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے موجودہ صدر وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو جائیں گے جبکہ احسن اقبال کا ایک مرتبہ پھر سیکرٹری جنرل کے عہدے پر قائم رہنے کا قوی امکان ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو بھی پارٹی عہدے دئیے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ مریم نواز انتخابی عمل میں بلا مقابلہ چیف آرگنائز اور سینر نائب صدر منتخب ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔