اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ طور منظوری دے دی۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ طور منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسی نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔ خیال رہے کہ 8 مئی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
